Chicken Nihari - چکن نہاری

9147
Views
281
Bookmarks
144
Shares
2
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چکن ڈیڑھ کلو
  2. گھی ایک کپ
  3. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  4. (لال مرچ تین کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
  5. نمک دو چائے کے چمچ
  6. نہاری مصالحہ تین کھانے کے چمچ
  7. گرم پانی چھ کپ
  8. میدہ آدھا کپ
  9. گندم کا آٹا آدھا کپ
  10. :گارنشنگ کے لئے
  11. (ادرک حسبِ ضرورت (سلائس میں کٹی ہوئی
  12. (ہری مرچ حسبِ ضرورت (کٹی ہوئی
  13. ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
  14. (لیموں کے ٹکڑے حسبِ ضرورت (کَٹے ہوئے
  15. :نہاری مصالحہ بنانے کے لئے
  16. دار چینی چھ ٹکڑے
  17. کالی الائچی چھ عدد
  18. ہری الائچی بارہ عدد
  19. کالی مرچ آدھا کپ
  20. سونف آدھا کپ
  21. (چنے آدھا کپ (بھنے ہوئے
  22. خشخاش آدھا کپ
  23. کچری پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
  24. لونگ دو کھانے کے چمچ
  25. جاوتری دو کھانے کے چمچ
  26. (سونٹھ دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی
  27. (لال مرچ چار کھانے کے چمچ (پسی ہوئی

ترکیب:

  1. نہاری کے لئے:
  2. ایک برتن میں گھی گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن ڈال کر فرائی کریں۔
  3. پھر اس میں پسی لال مرچ ، نمک، نہاری مصالحہ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  4. اس میں چھ کپ گرم پانی شامل کریں اور ڈھک کر تیس منٹ پکائیں۔
  5. میدہ اور گندم کا آٹا چھان کر تھوڑے سے پانی میں پیسٹ بنالیں۔
  6. اس پیسٹ کو بھی نہاری میں شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔
  7. اسے ڈھک کر پندرہ منٹ پکائیں یہاں تک کہ گھی اوپر آجائے۔
  8. آخر میں اسے سلائس میں کٹی ادرک، کٹی ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کے ٹکڑے اور گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔
  9. نہاری مصالحہ کےلئے:
  10. گرائنڈر میں دار چینی، کالی الائچی، ہری الائچی، کالی مرچ، سونف، بھنے چنے، خشخاش، کچری پاؤڈر، لونگ، جاوتری، پسی سونٹھ اور پسی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
  11. اب اسے ہوا بند ڈبے میں بھر کے رکھ دیں اور حسبِ ضرورت استعمال کریں۔