Aab E Gosht - آب گوشت

65212
Views
1130
Bookmarks
1812
Shares
33
Comments
4.83333 by 12 users

اجزاء:

  1. بکرے کا گوشت 2/1کلو
  2. ٹماٹر(پیس لیں) 3عدد
  3. ہری مرچیں(پسی ہوئی) 8عدد
  4. بڑی والی ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 4عدد
  5. پیاز (چوپ کی ہوئی) ایک پیالی
  6. پانی 2/1پیالی
  7. پسا اور بھنا ہو ا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ
  8. پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ
  9. ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
  10. پسی ہوئی ہلدی 2/1چائے کا چمچہ
  11. ناریل کے دودھ کا پاﺅڈر
  12. (پانی میں گھُلا ہوا) 3کھانے کے چمچے
  13. چنے کی دال (اُبلی ہوئی) 4کھانے کے چمچے
  14. پسی ہوئی لال مرچ 2/11چائے کے چمچے
  15. نمک 2/11چائے کے چمچے
  16. تیل 2/1پیالی
  17. ٹماٹر، ہری پیاز سجانے کے لئے
  18. تندوری نان ہمراہ پیش کرنے کے لئے

ترکیب:

  1. دیگچی میں تیل گرم کرکے پیاز سنہری کریں۔اس میں لہسن ادرک، پسی ہوئی مرچیں، بڑی ہری مرچیں، گرم مصالحہ، لال مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر چند منٹ تک پکائیں۔اس میں زیرہ اور گوشت شامل کرکے اچھی طرح سے بھونیں، پھر پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔ اس میں ٹماٹر شامل کرکے پکائیں، پھر چنے کی دال اور ناریل کا دودھ ڈالیں اور تیز اُوپر آنے تک پکا کر ڈش میں نکال لیں۔اسے ٹماٹر اور ہری پیاز سے سجائیں اور تندوری نان کے ہمراہ پیش کریں۔