Chicken Meatballs In Tomato Sauce - چکن میٹ بالز ان ٹما ٹو ساس
2507
Views
61
Bookmarks
16
Shares
2
Comments
★★★★★
★★★★★
Too few ratings
اجزاء:
میٹ بالز کے لئے:
اجزاء
چکن کا قیمہ تین پاؤ
بریڈ سلائس تین عدد
انڈہ ایک عدد
کٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
لہسن ایک کھانے کا چمچ
پامیزان چیز دوکھانے کے چچم
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
ساس کے لئے:
ٹماٹر دو کپ
پیاز آدھا کپ
چکن کی یخنی ایک سے دو کپ
تیل ایک چوتھائی کپ
کٹی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ڈرائی مکسڈ ہربز ایک چائے کا چمچ
لہسن ایک کھانے کا چمچ
ادرک ایک کھانے کا چمچ
کٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
ابلا پستا سرونگ کے لئے
نمک حسب ذوق
ترکیب:
ساس بنانے کے لئے:
ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز،لہسن اور ادرک ساتے کر لیں۔
اب اس میں ٹماٹو پیوری ڈالیں۔
ساتھ میں نمک،کالی مرچ،کٹی لال مرچ اور مکسڈ ہربز شامل کر کے یہاں تک پکائیں کہ ساس گاڑھا ہو جائے۔
میٹ بالز کے لئے:
چکن کے قیمے میں پامیزان چیز،انڈہ،دودھ میں بھیگی ہوئی ڈبل روٹی،کٹا ہرا دھنیا،کٹا لہسن،کٹی کالی مرچ،اور نمک کو اچھی طرح مکس کر کے ہاتھوں کی مدد سے چھوٹے چھوٹے بالز بنائیں۔
اب بالز کو ٹماٹو ساس میںڈالیں۔ساتھ میں یخنی شامل کر کے دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں۔