ساتھ ہی اس میں ثابت گرم مصالحہ اور آٹھ سے دس عدد چھوٹی الائچی شامل کردیں۔
پیاز فرائی ہو جائے تو اس میں نمک، پسی لال مرچ دیگی، ہلدی، پسا دھنیا اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
پھر اس میں باقی ایک پاؤ دہی کو پھینٹ کر شامل کرتے جائیں۔
مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو دہی لگی چکن ڈال کر بھونتے جائیں۔
جب چکن اچھی طرح بھن جائے تو اس میں تقریباً آدھا کپ پانی، پسا گرم مصالحہ، پسی جائفل جاوتری، کٹی پیاز، باریک کٹی ادرک، کیوڑا اور چھلے بادام شامل کرکے پندرہ سے بیس منٹ دَم پر رکھ دیں۔