Aloo Ki Bhujia - آلو کی بھجیا

30340
Views
721
Bookmarks
436
Shares
9
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. آلو آدھا کلو اُبلے ہوئے
  2. لیموں دو عدد
  3. ہری مرچ دو عدد باریک کٹی ہوئی
  4. ہرا دھنیا آدھی گٹھی باریک کٹا ہوا
  5. بھنا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  6. لال مرچ ایک کھانے کا چمچ کٹی ہوئی
  7. گارلک چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
  8. تیل حسبِ ضرورت
  9. نمک حسبِ ذائقہ

ترکیب:

  1. پہلے آلو پانچ منٹ کے لیے اُبالیں اور چھیل کر کیوبز بنالیں۔
  2. اب کڑاہی میں تیل گرم کر کے آلو کے کیوبز گولڈن براؤن کرلیں۔
  3. پھر اُنھیں نکال کر لیموں کا رس، باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹا ہرا دھنیا، بھنا سفید زیرہ، کُٹی لال مرچ، گارلک چلی سوس اور نمک ملا لیں۔
  4. اس کے بعد انھیں ایک بڑے فرائنگ پین میں پھیلا کر پانچ منٹ کے لیے دَم پر رکھ دیں۔
  5. مزے دار آلو کی بھجیا تیار ہے۔