Chicken Handi - چکن ہانڈی

11462
Views
315
Bookmarks
100
Shares
3
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. (چکن آدھا کلو (کیوبز اور بون لیس
  2. تیل آدھا کپ
  3. پیاز کا پیسٹ ایک کپ
  4. لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  5. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  6. دیگی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  7. ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  8. نمک حسب ذائقہ
  9. ٹماٹر پیوری چھ سے آٹھ عدد
  10. دہی چار کھانے کے چمچ
  11. چکن کی یخنی ایک کپ
  12. (زیرہ ایک چائے کا چمچ (بُھنا اور کٹا ہوا
  13. (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
  14. قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
  15. میدہ ایک کھانے کا چمچ
  16. کوکونٹ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  17. گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  18. کریم تین کھانے کے چمچ
  19. مکھن ایک چوتھائی کپ
  20. ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی
  21. ہری مرچ چار سے پانچ عدد
  22. (ادرک ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
  23. لیمن ویجز گارنش کے لیے

ترکیب:

  1. ایک پین میں تیل گرم کرکے چکن کیوبز کو تیز آنچ پر پکالیں۔
  2. جب تھوڑا نرم ہو جائیں تو پلیٹ میں نکال لیں۔
  3. اب پیاز کا پیسٹ، لہسن ادرک کا پیسٹ، پسی لال مرچ، دیگی مرچ، ہلدی پاؤڈر، نمک، ٹماٹر پیوری اور دہی کو فرائی کریں۔
  4. اب اس میں فرائی کیا ہوا چکن اور چکن کی یخنی ڈال کر پکالیں۔
  5. پھر اس میں زیرہ، کُٹی کالی مرچ اور قصوری میتھی ڈال کر پکالیں۔
  6. اب ایک پیالے میں میدہ اور کوکونٹ پاؤڈر کو پانی میں ڈال کر مکس کر لیں۔
  7. آخر میں میدے کا مکسچر، کریم اور گرم مصالحہ ڈال کر پکالیں۔
  8. اب اس کے اوپر مکھن ڈال دیں۔
  9. اب ڈش آؤٹ کرکے ہرا دھنیا، ہری مرچ، ادرک اور لیمن ویجز کے ساتھ سرو کریں۔