چکن بریسٹ بون لیس کو لمبائی کے رخ میں کاٹ کر نمک، کالی مرچ، ایچ پی سوس، کیچپ، انڈہ، خشک دودھ، تازہ دودھ اور بیکنگ پاؤڈر کے ساتھ تیس منٹ کے لیے میری نیٹ کرلیں۔
اب پین میں آئل گرم کرکے میری نیٹ کی ہوئی چکن لائٹ گولڈن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں اور نکال لیں۔
پھر ہاٹ ڈوگ بن کو کاٹ کر اُن پر مایونیز لگائیں اور اوپر فرائی کی ہوئی چکن، سلائس کیا ہوا ٹماٹر، سلائس کیا ہوا کھیرا، رنگز میں کٹی پیاز اور سلاد پتے رکھیں۔