Chicken Fajita Pizza - چکن فجیتا پیزا

17627
Views
619
Bookmarks
354
Shares
5
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. (چکن تین سو گرام (کیوبز، بون لیس
  2. چلی سوس دو کھانے کے چمچ
  3. کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  4. نمک آدھا چائے کا چمچ
  5. سرکہ ایک کھانے کا چمچ
  6. سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
  7. لہسن ایک چائے کا چمچ
  8. ٹاپنگ کے لئے: پیزا ساس ایک کپ
  9. کالے زیتون دس عدد
  10. موزریلا چیز یا چیڈر چیز ایک کپ
  11. اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  12. مشروم ایک کپ
  13. ٹماٹر ایک عدد
  14. شملہ مرچ ایک عدد
  15. ڈو بنانے کےلئے: میدہ ڈیڑھ کپ
  16. (خمیر ایک کھانے کا چمچ (نیم گرم پانی میں ایک کھانے کے چمچ چینی کے ساتھ
  17. نمک آدھا چائے کا چمچ
  18. انڈہ ایک عدد
  19. آئل دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں چکن، چلی سوس، کالی مرچ، سویا سوس، نمک، سرکہ اور لہسن ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اسے بیس سے پچیس منٹ کےلئے رکھ دیں۔
  2. اب چکن کو کڑاہی میں ڈال کر درمیانی آنچ پر تھوڑا سا گَلا لیں۔
  3. ڈو بنانے کےلئے:ایک پیالے میں میدہ، نمک، انڈہ اور چینی ملا خمیر ڈال کر نیم گرم پانی کے ساتھ نرم گوندھ لیں۔
  4. اوون کو ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر گرم کرنے کےلئے رکھ دیں۔
  5. اب ڈو کو اوون میں تھوڑی دیر کےلئے رکھ کر گرم کرلیں تاکہ خمیر پھول جائے۔
  6. اب خمیر کو بیل لیں۔
  7. پھر اسے بیکنگ ٹرے میں رکھ کر تھوڑا سا آئل لگالیں۔
  8. پھر چمچ کی مدد سے اس خمیر میں چھوٹے چھوٹے سوراخ کرلیں۔
  9. اب اس کے اوپر چلی سوس، چکن کیوبز، موزریلا چیز، مشروم، ٹماٹر، شملہ مرچ، زیتون اور اوریگانو ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
  10. چکن فجیتا پیزا سرونگ کے لئے تیار ہے۔