Chicken Chilli Stir Fry - چکن چلی اسٹر فرائی

5542
Views
188
Bookmarks
74
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چکن دو سو پچاس گرام
  2. شملہ مرچ ایک عدد
  3. ہرا پیاز ایک عدد
  4. لہسن دو عدد
  5. سوئٹ چلی سوس چار کھانے کے چمچ
  6. سفید تِل ایک کھانے کے چمچ
  7. نمک حسبِ ذائقہ
  8. سویا سوس دو کھانے کے چمچ
  9. چکن یخنی ایک تہائی کپ
  10. تیل دو کھانے کے چمچ

ترکیب:

  1. ایک پین میں تیل گرم کریں۔
  2. اب اس میں چکن شامل کرکے ہلکی آنچ پر اسٹر فرائی کرلیں اور ایک برتن میں نکال لیں۔
  3. پھر دوبارہ اسی پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں اور اس میں لہسن کو ہلکا سا سنہری کر لیں۔
  4. اب اس میں شملہ مرچ، ہرا پیاز، چلی سوس ، سویاسوس ، فرائی کیا ہوا چکن یخنی اور سفید تِل شامل کرکے ہلکی آنچ پر اچھی طرح پکائیں ۔ مزے دار چکن چلی سٹر فرائی تیار ہے ِ سرو کریں۔