Aloo Kay Samosay - آلو کے سموسے

36466
Views
1169
Bookmarks
887
Shares
4
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. آلو آدھا کلو
  2. لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
  3. انار دانہ ایک کھانے کا چمچ
  4. نمک ایک چائے کا چمچ
  5. میدہ آدھا کلو
  6. اجوائن ایک چائے کا چمچ
  7. چائنیز نمک ایک چائے کا چمچ
  8. ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  9. ہری مرچ حسبِ ذائقہ
  10. کوکنگ آئل آدھی پیالی

ترکیب:

  1. پہلے میدہ میں آدھی پیالی کوکنگ آئل، اجوائن اور نمک ڈال کر ذرا سخت گوندھ کر رکھ لیں۔
  2. پھر آلو اُبال کر چھیل لیں اور اس کو ہاتھوں سے مسل لیں۔
  3. اسکے بعد اس میں نمک، چائنیزنمک، انار دانہ، لال مرچ، ہرادھینا، ہری مرچ ملالیں۔
  4. پھر آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر اس کو بیضوی شکل میں بیل لیں اور درمیان سے کاٹ لیں۔
  5. اب آدھے حصے پر پانی کا ہاتھ لگا کر اس کو تکون کی شکل دے دیں اور اس میں آلو والا آمیزہ ڈال دیں اور پھر اس کو پانی یا لئی سے بند کردیں۔
  6. اس کے بعد گرم کوکنگ آئل میں دھیمی آنچ پر ان سموسوں کو گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کرلیں۔
  7. مزیدار آلو کے سموسے تیار ہیں۔