Aaloo Bharay Parathay - آلو بھرے پراٹھے

26976
Views
642
Bookmarks
655
Shares
9
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. ابلے ہوئے آلو آدھا کلو
  2. زیرہ ایک چائے کا چمچ
  3. باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
  4. باریک کٹا ہوا پودینہ ایک کھانے کا چمچ
  5. ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
  6. کُٹی مرچ دو کھانے کے چمچ
  7. نمک حسبِ ذائقہ
  8. پیاز درمیانی ایک عدد
  9. تیل حسبِ ضرورت پراٹھے تلنے کے لیے
  10. آٹا یا میدہ پانچ پراٹھوں کے لیے

ترکیب:

  1. سب سے پہلے اُبلے ہوئے آلوؤں کا بُھرتہ بنالیں۔
  2. اب زیرے کو بھون کر پیس لیں۔
  3. پھر اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز، ہرا دھنیا، پودینہ اور باریک کتری ہوئی ہری مرچ، کُٹی ہوئی لال مرچ، نمک اور زیرہ ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں
  4. آٹے میں نمک ڈال کر اچھی طرح گوندھ لیں پھر اس گوندھے ہوئے آٹے سے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں
  5. ایک پیڑا بیل کر اُس پر آلوؤں کا آمیزہ اچھی طرح پھیلا دیں پھر دوسرا پیڑا بیلنے کے بعد اس آمیزے والے پیڑے پر پھیلا کر اچھی طرح دبانے کے بعد اسے اچھی طرح بیل کر توے پر ڈال دیں
  6. اس پر گھی لگاتے جائیں۔
  7. جس طرح عام پراٹھوں پر لگا کر سینکتے ہیں جب اچھی طرح دونوں طرف سے خستہ ہونے لگے تو اُتار لیں
  8. خستہ اور مزیدار آلو بھرے پراٹھے تیار ہیں۔
  9. اچار، ہرا دھنیا اور املی کی چٹنی اور دہی کے ساتھ سرو کریں۔