Chicken Caesar Salad - چکن سیزر سیلیڈ

6299
Views
114
Bookmarks
50
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چکن بریسٹ چپٹا کیا ہوا ایک عدد
  2. نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  3. کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  4. مسٹرڈ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  5. سرکہ ایک کھانے کا چمچ
  6. پھینٹا ہوا انڈا آدھا
  7. دودھ ایک کھانے کا چمچ
  8. کارن کرمبز تین کھانے کے چمچ
  9. بریڈ کرمبز ایک کھانے کا چمچ
  10. آئس برگ لیٹس تین کھانے کے چمچ
  11. کالے زیتون چھ سے آٹھ عدد
  12. ٹماٹر آٹھ کیوبز ایک عدد
  13. سیزر ڈریسنگ کے لیے:
  14. لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  15. لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
  16. تیل تین کھانے کے چمچ
  17. مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  18. وویسٹر سوس آدھا چائے کا چمچ
  19. انڈے کی پکی ہوئی زردی ایک عدد

ترکیب:

  1. سیزر ڈریسنگ بنانے کے لیے:
  2. ایک بلینڈر میں لہسن کا پیسٹ، لیموں کا رس، تیل، مسٹرڈ پیسٹ، وویسٹر سوس اور انڈے کی پکی ہوئی زردی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔
  3. چکن بنانے کے لیے:
  4. چکن بریسٹ کو نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر اور سرکہ لگا کر رکھ دیں۔
  5. اب ایک پیالے میں آدھا انڈا اور دودھ ڈال کر بیٹر بنائیں۔
  6. اس میں مصالحے لگے چکن بریسٹ کو ڈبو کر بریڈ کرمبز میں رول کریں۔
  7. اس کے بعد فرائنگ پین میں حسب ضرورت تیل کے ساتھ کرسپی ہو جانے تک فرائی کر لیں۔
  8. آخر میں اسے سلائسز میں کاٹ کر الگ رکھ دیں۔
  9. سلاد پیش کرنے کے لیے:
  10. سلاد کے پیالے میں پہلے دو کپ باریک کٹے سلاد کے پتے، زیتون، ایک عدد چوکور ٹکڑوں میں کٹا ٹماٹر اور سیزر ڈریسنگ ڈال کر مکس کریں۔
  11. پھر اوپر سے سلائس میں کٹی چکن ڈال کر پیش کریں۔