Vanilla Ice Cream 01 - ونیلا آئس کریم

2993
Views
95
Bookmarks
38
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. کارن فلور تین کھانے کے چمچ (ٹھنڈے پانی میں گھول کر)
  2. دودھ تین پاؤ
  3. مکھن دو کھانے کے چمچ
  4. جیلاٹن دو چائے کے چمچ
  5. چینی چار کھانے کے چمچ
  6. ونیلا ایسنس ڈیڑھ چائے کا چمچ
  7. نمک ایک چٹکی

ترکیب:

  1. ایک برتن میں ایک کپ دودھ ڈال دیں اور ہلکی آنچ (Low Heat) پر رکھ دیں۔
  2. جب دودھ ذرا گرم ہوتو چینی اور کارن فلور ملادیں تھوڑا گاڑھا ہوجائے تو اُتار کر اتنا ٹھنڈا کریں کہ نیم گرم سا محسوس ہوتو اس میں مکھن مِکس کرکے الگ رکھ کر ٹھنڈا کرلیں۔
  3. اسی دوران ایک کپ دودھ میں جیلاٹن گھول لیں اور باقی دودھ کو کسی برتن میں ڈال کر گرم کرلیں جوش نہ آنے دیں۔
  4. اب اس گرم دودھ میں جیلاٹن والا دودھ شامل کرکے اچھی طرح پھینٹیں اب اس میں ونیلا ایسنس (vanilla essence) اور نمک بھی ملا دیں ٹھنڈا ہو جائے تو فریزر میں رکھ دیں۔
  5. اور ایک گھنٹے (1 Hour) بعد کسٹرڈ کو تھوڑاسا پھینٹ کر اس آمیزے میں اچھی طرح ملائیں اور سانچے میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔
  6. جب تقریباً جم جائے تو نکال کر اتنا پھینٹیں کہ نرم ہو کر پھول جائے اب اس کو دوبارہ آدھا گھنٹہ (1/2 Hour) فریزر میں رکھیں اور پھر نکال کر مزیدار آئس کریم کا لطف اُٹھایئں۔