Chicken And Rice Croquettes - چکن اینڈ رائس کروکیٹس

10563
Views
445
Bookmarks
198
Shares
2
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. آلو دو کپ اُبلے اور کچلے ہوئے
  2. چاول ایک کپ اُبلے ہوئے
  3. (چکن بریسٹ دو عدد (بون لیس
  4. نمک ایک چائے کا چمچ
  5. لال مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
  6. ادرک لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
  7. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  8. چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  9. زیرہ ایک چائے کا چمچ بھنا اور کٹا ہوا
  10. چیڈر چیز آدھا کپ
  11. ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ کٹا ہوا
  12. ہری مرچ چار عدد
  13. سویا سوس ایک کھانے کا چمچ
  14. چلی سوس ایک کھانے کا چمچ
  15. بریڈ کرمبز کوٹ کرنے کے لیے
  16. انڈے دو عدد پھینٹے ہوئے
  17. تیل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. پہلے چکن بریسٹ کو ایک چائے کا چمچ نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، سویاسوس اور چلی سوس ڈال کر چکن پکنے تک اُبال لیں اور اس کے ریشے کرلیں۔
  2. اب آلوؤں میں چاول، ریشہ کی ہوئی چکن، ہرا دھنیا، ہری مرچ، ایک چائے کا چمچ نمک، لال مرچ، کالی مرچ، چاٹ مصالحہ، زیرہ اور چیڈر چیز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
  3. اب اس کے کروکیٹس بناکر انڈوں میں ڈپ کریں اور بریڈ کرمبز میں رول کرکے فرائی کرلیں۔