Chicken Almond Qorma - چکن بادامی کورمہ

5806
Views
156
Bookmarks
87
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. مرغی پانچ سو گرام
  2. دہی دو سو پچاس گرام
  3. پیاز پانچ سو گرام
  4. کیوڑہ چند قطرے
  5. ثابت گرم مصالحہ حسب ضرورت
  6. پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچ
  7. پسا ہوا گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  8. جائفل جاوتر بیس گرام
  9. نمک حسب ذائقہ
  10. تیل ایک کپ
  11. دھنیا پائوڈر ایک کھانے کا چمچ
  12. ادرک لہسن کا پیسٹ دو چمچ

ترکیب:

  1. پين میں تیل ڈال کر گرم کر لیں اور پیاز برائون کر کے نکال لیں۔
  2. پھر ادرک، لہسن ڈال کر بھون لیں اور چکن ڈال کر نرم کر لیں۔
  3. اس میں دہی، پسی ہوئی لال مرچ، دھنیا پائوڈر، لونگ، کالی مرچ، چھوٹی الائچی، بڑی الائچی، دار چینی اور نمک ڈال کر پکائیں۔
  4. چکن گل جائے تو برائون پیاز کو چورا کر کے ڈال دیں، کیوڑہ بھی ڈال دیں۔
  5. سبز الائچی، جائفل جاوتر اور کالی الائچی چاروں چیزوں کو ملا کر پیس لیں اور یہ تیار گرم مصالحہ ہاف ٹی سپون شامل کر لیں۔
  6. اُبلے ہوئے بادام پیس کر چکن پک جانے پر ڈال دیں اور دو منٹ دم پر رکھ دیں۔
  7. پلیٹ میں ڈال کر ہرے دھنیے اور کٹی ہوئی ادرک سے سجا کر پیش کریں۔
  8. شیف ذاکر ٹپ:
  9. اگر گوشت کی ہانڈی جل جائے تو اُوپر کا گوشت اور مصالحہ نکال لیں پھر دیگچی صاف کر کے اس میں تھوڑا سا دودھ ڈال کر پھر پکا لیں۔ پانی نہ ڈالیں وگرنہ جلنے کی بُو مصالحے میں پھیل جائے گی۔