Cheesy White Spaghetti - چیزی وائٹ اسپیگٹی

8295
Views
237
Bookmarks
66
Shares
2
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چکن بریسٹ دو عدد
  2. (شملہ مرچ آدھی ﴿باریک کٹی ہوئی
  3. (گاجر ایک عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
  4. چیڈر چیز ایک سلائس
  5. دودھ آدھا لیٹر
  6. (پارسلے ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹے ہوئے
  7. اسپیگٹی آدھا پیکٹ
  8. (موزریلا چیز آدھا پیکٹ (کدوکش کی ہوئی
  9. (لہسن چار سے پانچ جوئے (کٹا ہوا
  10. (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
  11. (ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿باریک کٹا ہوا
  12. اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  13. مکھن دو کھانے کے چمچ
  14. تیل دو کھانے کے چمچ
  15. میدہ پانچ کھانے کے چمچ
  16. فریش کریم پانچ کھانے کے چمچ
  17. نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

  1. پہلے اسپیگٹی کو اُبال کر ایک طرف رکھ دیں۔
  2. پھر ایک پین میں مکھن اور تیل شامل کرکے کٹے ہوئے لہسن کو لال کرلیں۔
  3. اب اس میں میدہ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک بھونیں اور چولہا بند کر دیں۔
  4. پھر اس میں دودھ، فریش کریم اور باریک کٹی ہوئی تمام سبزیاں شامل کردیں۔
  5. اب اس میں نمک اور کالی مرچ شامل کرکے مکس کریں اور چولہا بند کریں۔
  6. پھر چکن کو تیل کے ساتھ سوتے کریں اور سوس میں شامل کردیں۔
  7. ساتھ ہی اُبلی ہوئی اسپیگٹی بھی شامل کردیں۔
  8. اس کے بعد موزریلا چیز اور چیڈر چیز شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک مکس کرلیں اور اوریگانو چھڑک کے سرو کریں۔