Cheese Samosa - چیز سموسہ

6056
Views
141
Bookmarks
91
Shares
6
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. سموسوں کی پٹیوں کے لئے:
  2. میدہ 300 گرام
  3. گھی دو کھانے کے چمچے
  4. تیل تلنے کے لئے
  5. نمک حسب ذائقہ
  6. فلنگ کے لئے:
  7. ابلی چکن 300 گرام
  8. لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
  9. لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے
  10. کٹی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
  11. پیزا سوس پانچ سے چھ عدد
  12. کدوکش موزریلا چیز 150گرام
  13. اوریگانو آدھا چائے کا چمچہ
  14. شملہ مرچ (چوپڈ ،بغیر بیج) ایک عدد
  15. ٹماٹر (چوپڈ، بغیر بیج) ایک عدد
  16. میدہ دو سے تین کھانے کے چمچے
  17. تیل فرائی کے لئے
  18. نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

  1. پٹیاں بنانے کے لئے:
  2. ایک مکسنگ باول میں 300گرام میدہ ڈالیں۔پھر اس میں دو کھانے کے چمچے گھی ،حسب ذائقہ نمک اور حسب ضرورت پانی شامل کرکے پٹیوں کے لئے آٹا گوندھ لیں اور تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں ۔پھر اس کی گول پٹیاں کاٹ لیں ۔
  3. فلنگ کے لئے:
  4. مکسنگ باول میں300 گرام ابلی چکن ۔ایک کھانے کے چمچہ لہسن ادرک پیسٹ ِ،دو کھانے کے چمچے لیموں کا رس ،،آدھا چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ۔پانچ سے چھ عدد پیزا سوس ،150گرام کدو کش موزریلا چیز ،آدھا چائے کا چمچہ اوریگانو، ایک عدد شملہ مرچ،ایک عدد ٹماٹر اور حسب ذائقہ نمک شامل کر کے مکس کرلیں ۔پٹیوں کی فلنگ کریں ۔ دو سے تین کھانے کے چمچے میدے کو نیم گرم پانی میں حل کر کے لئی بنائیں اور پٹیوں کے کناروں پر لگا کر بند کریں ۔پین میں تیل گرم کرکے سموسوں کو فرائی کریں اور سوس کے ساتھ سرو کریں