skip to content
Top Recipes
All Recipes
Cheese Chicken Cutlets - چیز چکن کٹلٹس
Recipe info
12408
Views
390
Bookmarks
185
Shares
0
Comments
★
★
★
★
★
★
★
★
★
★
Too few ratings
اجزاء:
آّلو آدھا کلو اُبلے ہوئے
چکن فلے دو سے تین عدد
ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
بریڈ کرمبز ایک پیکٹ
کوٹیج چیز دو پیکٹ
لہسن دو جوئے
کالی مرچ دو عدد
انڈے دو عدد
ہری مرچ چار عدد باریک کٹی
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ کُٹی ہوئی
چاول کا آٹا دو کھانے کے چمچ
تیل تلنے کے لیے
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
اُبلے آلو کانٹے کے مدد سے اچھی طرح کچل لیں۔
کوٹیج چیز کو کدوکش کرلیں۔
پھر چکن فلے کو لہسن اور کالی مرچ کے ساتھ اُبالیں اور چکن کے فلے کو باریک کرلیں۔
اب اسے کوٹیج چیز میں ملا کر ہرا دھنیا، ہری مرچ، کُٹی کالی مرچ اور نمک ملا دیں۔
اب آلوؤں میں چاول کا آٹا مکس کر دیں۔
پھر ہاتھ پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر آلو کا مکسچر پھیلا کر رکھیں اور اس کے درمیان میں چیز کا آمیزہ رکھ کر کٹلٹس کی شکل میں بنا کر انڈے میں ڈپ کریں۔
اس کے بعد بریڈ کرمبز لگا کر گرم کیے ہوئے تیل میں تَل کر گولڈن براؤن کریں اور نکال لیں۔
مزے دار کوٹیج چیز کے تیار کٹلٹس ٹومیٹو کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔
Go to back to recipes.
Download the android app: