Cheeseburger - چیز برگر

10464
Views
368
Bookmarks
138
Shares
8
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چکن قیمہ آدھا کلو
  2. چیز سلائس چار عدد
  3. پیاز (باریک کٹا) ایک عدد
  4. انڈا ایک عدد
  5. نمک ایک چائے کا چمچ
  6. کْٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  7. اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
  8. گول برگر تین۔چار عدد
  9. ووسٹر ساس ایک کھانے کا چمچ
  10. کیچپ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب:

  1. تمام اجزاء کو چکن کے قیمے میں شامل کرلیں اور اچھی طرح مکس کرکے تیس منٹ کیلئے چھوڑ دیں۔(اس طرح یہ ٹوٹیں گے نہیں)
  2. اس کے بعد چھوٹی ٹکیہ بنا کے پین میں فرائی کرلیں۔
  3. برگر بھی سینک لیں۔
  4. اب برگر کے اوپر چکن کباب ، اونین رنگ ،چیز سلائس ، سلاد کا پتا اور پھر دوسرا برگر بن رکھ دیں۔ اونین رنگز اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔