Chatpata Qeema - چٹ پٹا قیمہ

8294
Views
241
Bookmarks
105
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. بکرے کا قیمہ آدھا کلو
  2. ٹماٹر تین عدد
  3. پیاز ( چوپ کی ہوئی ) ایک عدد
  4. پسا ہوا ادرک ڈیڑھ چائے کا چمچ
  5. پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ
  6. ہری مرچیں ( باریک کٹی ہوئی ) تین عدد
  7. پسی ہوئی ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  8. پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
  9. کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  10. پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  11. بھنا اور کٹا ہوا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
  12. ہرا دھنیا ( چوپ کیا ہوا ) تین کھانے کے چمچ
  13. نمک حسب ذائقہ
  14. تیل حسب ضرورت

ترکیب:

  1. دیگچی میں تیل گرم کر کے لہسن ادرک سنہری کریں٬ پھر پیاز ڈال کر بھون لیں-
  2. اس میں ٹماٹر شامل کریں اور چند منٹ کے بعد قیمہ ڈال کر رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں-
  3. اس میں ہلدی٬ لال مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح سے ملائیں اور ہری مرچ شامل کر کے دم پر رکھ دیں- پیش کرنے سے قبل اس میں زیرہ٬ گرم مصالحہ اور دھنیا چھڑک لیں