Chatpata Pulao - چٹ پٹا پلاؤ

8995
Views
192
Bookmarks
124
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. املی کا رس ایک کپ
  2. (ٹماٹر چار عدد (اُبلے ہوئے
  3. ہری مرچ چھ عدد
  4. لہسن کے جوئے چھ عدد
  5. ٹومیٹو کیچپ ایک کپ
  6. نمک ایک چائے کا چمچ
  7. زیرہ دو چائے کے چمچ
  8. پودینہ آدھی گٹھی
  9. :پلاؤ کے لئے
  10. (چکن آدھا کلو (بون لیس
  11. (چاول آدھا کلو (اُبلے ہوئے
  12. مٹر ایک کپ
  13. گاجر ایک کپ
  14. ہری پیاز ایک پاؤ
  15. آلو دو عدد
  16. نمک آدھا چائے کا چمچ
  17. کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
  18. تیل آدھا کپ

ترکیب:

  1. چٹنی کے لیے: بلینڈر میں املی کا رس، ٹماٹر، ہری مرچ، لہسن کے جوئے، ٹومیٹو کیچپ، نمک، زیرہ اور پودینہ ڈال کر پیس لیں۔
  2. پلاؤ کے لیے: گاجر، ہری پیاز اور آلوؤں کو باریک کاٹ لیں۔
  3. اب تیل گرم کرکے اس میں چکن کو فرائی کریں۔
  4. پھر اس میں کٹی ہوئی سبزیاں اور مٹر کو فرائی کر لیں۔
  5. اس کے بعد کالی مرچ اور نمک شامل کریں اور سیزباں نکال لیں۔
  6. پھر اسی پتیلے میں پہلے چاول ڈال کر اوپر سبزیاں ڈالیں۔
  7. اب اس پر چٹنی ڈال دیں۔
  8. اسی طرح ایک اور تہہ لگا کر دس منٹ دم پر رکھیں اور چولہا بند کر دیں۔