آدھا کپ گڑ کا شیرا تیار کرلیں ۔آدھا کپ پسی ہوئی مونگ پھلی ،آدھا کھانے کے چمچے تِل ،ایک چائے کا چمچہ ژابت زیرہاور آٹھ سے دس عدد ژابت لال مرچوں کو بھون کر پیس لیں ۔اب اسے گڑ کے شیرے میں ڈال کر ایک کپ املی کا پیسٹ شامل کر لیں ۔اس کے بعد حسب ضرورت نمک ڈال کر ابال آنے تک پکائیں ۔آخر میں اسے اتار کر سرو کریں ۔