Chana Chaat Recipe 01 - چنا چاٹ

17818
Views
405
Bookmarks
223
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. (چنے آدھا کلو (اُبلے ہوئے
  2. (آلو آدھا کلو (اُبلے ہوئے اور کٹے ہوئے
  3. پیاز دو عدد
  4. پودینہ آدھی گٹھی
  5. :دہی کی چٹنی کے لئے
  6. دہی دو سو پچاس گرام
  7. ہری مرچ چھ عدد
  8. ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  9. پودینہ دو کھانے کے چمچ
  10. نمک آدھا چائے کا چمچ
  11. پانی دو کپ
  12. :املی کی چٹنی کے لئے
  13. املی کا رس ایک کپ
  14. زیرہ ایک چائے کا چمچ
  15. (لال مرچ دو چائے کے چمچ (کُٹی ہوئی
  16. پانی ایک کپ
  17. گڑ ایک کھانے کا چمچ
  18. نمک آدھا چائے کا چمچ
  19. :چاٹ مصالحہ کے لئے
  20. گول مرچ بارہ عدد
  21. اجوائن ایک چائے کا چمچ
  22. زیرہ ایک چائے کا چمچ
  23. سونف ایک چائے کا چمچ
  24. (دھنیا ایک کھانے کا چمچ (ثابت
  25. کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
  26. ٹاٹری آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

  1. دہی کی چٹنی کے لیے: بلینڈر میں دہی، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ، نمک اور دو کپ پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
  2. املی کی چٹنی کے لیے: سوس پین میں املی کا رس، زیرہ، کُٹی لال مرچ، نمک، ایک کپ پانی اور گڑ ڈال کر پکالیں۔
  3. چاٹ مصالحہ کے لئے: توے پر گول مرچ، اجوائن، زیرہ، سونف اور ثابت دھنیا بھون لیں۔
  4. پھر ان میں کالا نمک اور ٹاٹری ڈال کر مکس کریں۔
  5. سرونگ کے لیے: ایک پلیٹ میں چنے اور آلو کاٹ کر ڈالیں۔
  6. اب اوپر سے املی کی چٹنی اور دہی کی چٹنی ڈال دیں۔
  7. پھر اس پر پیاز اور پودینہ ڈال کر تیار کیا ہوا چاٹ مصالحہ چھڑک دیں۔
  8. مزے دار چنا چاٹ تیار ہے۔