Coconut Biscuits - کوکونٹ کوکیز

2344
Views
83
Bookmarks
33
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. مکھن ایک چوتھائی کپ
  2. چینی آدھا کپ
  3. انڈہ ایک عدد
  4. لیمن جوس ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  5. دُودھ ایک چوتھائی کپ
  6. نمک ایک چٹکی
  7. میدہ دو کپ
  8. بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ
  9. کوکونٹ دو کپ

ترکیب:

  1. اوون کو تین سو پچاس ڈگری پر گرم کرلیں اور کوکیز شیٹ کو گریس کرلیں۔
  2. اب مکھن، چینی، انڈا، دُودھ، لیمن جوس اور نمک کو اچھی طرح مکس کرلیں۔
  3. اب میدے میں بیکنگ پاؤڈر مکس کرکے مکھن کے مکسچر میں شامل کردیں۔
  4. اب تھوڑا تھوڑا کوکونٹ شامل کرکے مکس کرتے جائیں۔
  5. اب چمچ کی مدد سے بیکنگ شیٹ پر مکسچر ڈال کر بیس منٹ کے لیے اوون میں رکھیں۔
  6. پھر اوون سے نکال کر سرو کریں۔