Butter Chicken - بٹر چکن

9343
Views
232
Bookmarks
100
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چکن بریسٹ ایک عدد
  2. چیکو دو عدد
  3. ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  4. پائن ایپل ایک کپ
  5. کلونجی ایک چٹکی
  6. تربوز ایک کپ
  7. لیموں کا رس دوکھانے کے چمچ
  8. آم ایک کپ
  9. لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  10. خربوزہ ایک کپ
  11. کْٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
  12. چیری ایک کپ
  13. نمک آدھا چائے کا چمچ
  14. کریم ایک پیکٹ
  15. پسی چینی ایک کھانے کا چمچہ
  16. ووسٹر ساس یا اٍملی کا رس ایک کھانے کا چمچ
  17. تیل ایک کھانے کا چمچ
  18. مکھن ایک کھانے کا چمچ
  19. ساس کے اجزاء
  20. تیل دوکھانے کے چمچ
  21. مکھن دوکھانے کے چمچ
  22. کْٹاادرک ایک کھانے کا چمچ
  23. کْٹا لہسن ایک کھانے کا چمچ
  24. سبز الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  25. ٹماٹو ساس آدھا کپ
  26. کْٹی ہری مرچ ایک چائے کا چمچ
  27. دار چینی پاؤڈر دو چٹکی
  28. لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  29. کریم یا بالائی آدھا کپ
  30. ہری مرچ، ٹماٹر، ہرا پیاز گارنش کیلئے

ترکیب:

  1. چکن بریسٹ کے تین سے چار سلائس کرلیں۔
  2. ایک پلیٹر میں دو عدد کٹے چیکو ،ایک کپ پائن ایپل ،ایک کپ تربوز ،ایک کپ آم ،ایک کپ خربوزہ اور ایک کپ چیری ڈالیں ۔اب ان پر اوپر سے ایک کھانے کا چمچہ پسی چینی ڈال چھڑک دیں۔آخر میں ایک پیکٹ کریم کو اچھی طرح پھینٹ کر ڈالیں اور فریج میں ٹھنڈا کریں ۔کریمی فروٹ سیلیڈ تیار ہے۔
  3. ادرک لہسن پیسٹ، کلونجی،لیموں کا رس، لال مرچ پاؤڈر،کْٹی لال مرچ، نمک،ووسٹر ساس یا اٍملی کا رس ایک باؤل میں مکس کریں اور چکن کو اس میں دو گھنٹے میرینیٹ کریں۔
  4. گرل پین میں تیل اور مکھن گرم کرکے کچن سلائسز کو تیز آنچ پر گرل کریں۔ ان کو بار بار ہلانا نہیں۔(اوون ٹرے میں بھی بیک کر سکتے ہیں )۔
  5. چکن تیار ہو جائے تو اسے دس منٹ ٹھنڈا کرکے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  6. ساس بنانے کیلئے: پین میں تیل اور مکھن گرم کرکے کْٹاادرک،کْٹا لہسن اور سبز الائچی کو ہلکا براؤن کرلیں۔ پھر ٹماٹو ساس،کْٹی ہری مرچ،دار چینی پاؤڈراور لال مرچ پاؤڈر شامل کرکے مکس کریں۔
  7. اب چکن کے ٹکڑے ساس میں ڈال کے ہلکے ہاتھوں سے اوپر نیچے کریں۔پھر کریم یا بالائی شامل کرکے پانچ منٹ دم پر رکھ دیں۔
  8. پلیٹر کو ہری مرچ، ٹماٹر، ہرا پیاز سے سجائیں اور اس میں چکن نکالیں۔ پلیٹر کے ایک سائڈ پر نان رکھ دیں اور سرو کریں۔