Bong - بونگ

8303
Views
112
Bookmarks
74
Shares
2
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. بونگ ایک کلو
  2. پانی پانچ گلاس
  3. پیاز (سلائس) ایک عدد
  4. ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
  5. لہسن ایک عدد
  6. تیز پات دو عدد
  7. زعفرانی گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  8. سونف پاؤڈر ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

  1. مَلمَل کی پوٹلی میں پیاز،ادرک ،لہسن باندھیں۔
  2. ایک دیگچی میں پانی ، بونگ کا گوشت اور تیز پات ڈالیں۔ ململ کی پوٹلی بھی اس میں ڈال دیں اور ڈھانپ کے ہلکی آنچ پر پکنے دیں کہ گل جائے۔
  3. جب تیار ہو جائے تو پوٹلی نکال دیں۔
  4. آخر میں زعفرانی گرم مصالحہ اور سونف شامل کر دیں۔
  5. اسے براؤن فرائی پیاز، لیموں کے سلائس،ہری مرچ،ہرا دھنیا،جولین ادرک اور گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔