ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے چار سے پانچ منٹ کے لیے پانی میں بھگو دیں-
دونوں ہاتھوں کے بیچ میں ایک ایک سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر پانی نچوڑ لیں-
آلو کا بھرتہ بنانے کے لیے تمام مصالحے آلو میں اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-
بھنا ہوا قیمہ بنانے کے لیے قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے-
ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا بھرتہ یا بھنا ہوا قیمہ رکھ کر دبا دبا کر رول کی شکل میں بند کر لیں- پھر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں-
کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک کوکنگ آئل کو گرم کر کے بریڈ رول گولڈن فرائی کر لیں-