ایک پین میں تیل گرم کرکے بڑی پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور بونگ کا گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
اس کے بعد نہاری مصالحہ ڈال کر اسے ایک سے دو منٹ تیز آنچ پر بھونیں اور یخنی شامل کرلیں، جب گوشت گل جائے تو پانی میں میدہ گھول کر تھوڑا تھوڑا کرکے نہاری میں شامل کریں اور مکس کرلیں۔
جب گریوی گاڑھی ہوجائے تو پیاز کا بگھار لگائیں۔
آخر میں ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں اور ادرک سے گارنش کرکے سرو کریں۔