Black Pepper Chicken - بلیک پیپر چکن

10885
Views
225
Bookmarks
133
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چکن کھال سمیت ایک کلو
  2. سرکہ چھ ٹیبل اسپون
  3. نمک ایک ٹیبل اسپون
  4. کالی مرچ دو ٹیبل اسپون
  5. مسٹرڈ پاؤڈر دو ٹیبل اسپون
  6. چلی سوس دو ٹیبل اسپون
  7. میدہ ایک کپ
  8. کارن فلور تین چوتھائی کپ
  9. انڈا ایک عدد

ترکیب:

  1. سرکہ میں مسٹرڈ پیسٹ،نمک،کالی مرچ،چلی سوس ڈال کر مکس کرنے کے بعد چکن ڈال کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اس کے بعد چکن کو میدہ اور کارن فلور نمک،کالی مرچ ایک ٹیبل اسپون کے مکسچر میں رول کریں اور پھر انڈے میں چھ ٹیبل اسپون پانی ڈال کر پھینٹ لیں اب میدہ میں رول کے بعد انڈے میں رول کریں اور دوبارہ میدہ میں رول کر کے فرائی کریں۔یاد رہے کہ فرائی میں آئل زیادہ لگے گا تاکہ ڈیپ فرائی ہوجائے۔ڈیپ فرائی کے بعد ماؤنیز یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔