Black Forest Cake - بلیک فاریسٹ کیک

27378
Views
1005
Bookmarks
534
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. چینی ڈیڑھ سو گرام
  2. انڈے پانچ عدد
  3. کوکو پاؤڈر تین کھانے کے چمچ
  4. میدہ ایک سو پچاس گرام
  5. ونیلا ایسنس دس ملی لیٹر
  6. دودھ ایک کپ
  7. مکس فروٹ ایک ٹن
  8. کنڈینسڈ ملک ایک کپ
  9. کریم ایک پیکٹ
  10. فروٹ کوکٹیل حسب ضرورت
  11. چوکو چپس ایک کپ
  12. کوکونٹ پاؤڈر آدھا کپ
  13. چاکلیٹ سیرپ آدھا کپ
  14. چاکلیٹ بار آدھا کلو

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں چینی اور انڈوں کو بیٹ کر لیں۔
  2. پھر اس میں کوکو پاؤڈر اور میدہ ڈال کر دو منٹ کے لیے بیٹ کر لیں۔
  3. اب مولڈ رنگ کے نیچے بیکنگ پیپر لگاکر اس مکسچر کو ڈال دیں۔
  4. اب اس کو اوون میں رکھ دیں۔
  5. جب پکائیں تو اسپنج کے اوپر کا حصہ کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں اور پھر درمیان سے بھی کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔
  6. اب ایک پیالے میں دودھ، مکس فروٹ اور کنڈینسڈ ملک ڈال کر اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس کو اسپنج کے اوپر لگا دیں۔
  7. اب کریم کو اس کے چاروں طرف لگا دیں۔
  8. اس کے بعد فروٹ کوکٹیل، چوکو چپس، کوکونٹ پاؤڈر اور چاکلیٹ سیرپ ڈال دیں۔
  9. اب کدوکش کی مدد سے چاکلیٹ بار کو اس کے اوپر ڈال دیں اور اسپنج کا دوسرا حصہ اس پر رکھ دیں۔
  10. اب دوبارہ دودھ، مکس فروٹ اور کنڈینسڈ کے مکسچر کو اس پر لگائے اور پھر کریم لگائے۔
  11. پھر پائپنگ بیگ میں کریم ڈال کر اس سے سجا دیں اور سرو کریں۔