آلووں کو ابال کر چھیل کر میش کرلیں ،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک کاٹ کر رکھ لیں ۔ ہرا مصالحہ ،نمک ، کالی مرچ اور لیموں کا رس کو آلووں میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں ۔ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر آلوکے مکسچر کو پیسٹ کریں اور اس پر دوسری سلائس رکھ کر اچھی طرح دبادیں۔اس سینڈوچ کو چار چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ،انڈے کی سفیدیوں کو پھینٹ کر اس میں نمک اور کالی مرچیں ڈالیں ۔کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پرگرم کریں اور سینڈوچز کو پھینٹی ہوئی انڈے کی سفیدی میں ڈپ کر کے سنہرے فرائی کرلیں ۔