Bihari Paratha - بہاری پراٹھا

10107
Views
132
Bookmarks
86
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. آٹا آدھا کلو
  2. نمک آدھا چائے کا چمچ
  3. پانی حسب ضرورت
  4. گھی حسب ضرورت
  5. :فلنگ کے لئے
  6. چنے کی دال دو سو پچاس گرام
  7. (پیاز ایک عدد ﴿کٹی ہوئی
  8. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  9. کالا زیرہ آدھا چائے کا چمچ
  10. نمک آدھا چائے کا چمچ
  11. (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا

ترکیب:

  1. چنے کی دال کو پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، کالا زیرہ، نمک، پسا گرم مصالحہ اور دو کپ پانی کے ساتھ اُبالیں یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے اور دال گل جائے۔
  2. اب اسے ٹھنڈا کرکے اچھی طرح گرائینڈ کرلیں۔
  3. آٹے میں نمک اور تھوڑا سا پانی ڈال کر اس کی ڈو بنالیں۔
  4. پھر ڈو کو دس برابر کے حصوں میں تقسیم کریں۔
  5. اب ایک پیڑے کو ہلکا سا رول کرکے درمیان میں فلنگ ڈالیں اور دوبارہ رول کرلیں۔
  6. اب اسے پراٹھے کی شکل دے کر توے پر تلیں۔
  7. ساتھ میں گھی ڈالیں اور بھجیا کے ساتھ سرو کریں۔