Achari Mutton - اچاری مٹن

19852
Views
422
Bookmarks
497
Shares
13
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. (پیاز تین عدد (درمیانی، باریک کٹی ہوئی
  2. سرسوں کا تیل حسب ضرورت
  3. میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ
  4. کلونجی آدھا چائے کا چمچ
  5. رائی آدھا چائے کا چمچ
  6. زیرہ ایک چائے کا چمچ
  7. سونف دو کھانے کے چمچ
  8. لونگ پانچ عدد
  9. (لال مرچ آٹھ سے دس عدد (ثابت
  10. لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کے چمچ
  11. (لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
  12. ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  13. نمک حسب ذائقہ
  14. (ٹماٹر چار عدد (کٹے ہوئے
  15. لیموں گارنش کے لئے
  16. ہری مرچ گارنش کے لئے
  17. ہرا دھنیا گارنش کے لئے
  18. نان سرونگ کے لئے

ترکیب:

  1. کڑاہی میں سرسوں کا تیل گرم کرکے اس میں پیاز کو ہلکا فرائی کرلیں۔
  2. اب اس میں میتھی دانہ، کلونجی، رائی، زیرہ، سونف، لونگ اور ثابت لال مرچ ڈال کر بھون لیں۔
  3. پھر گوشت شامل کرکے دو سے تین منٹ تیز آنچ پر بھون لیں۔
  4. اب آنچ ہلکی کرکے اس میں لہسن ادرک پیسٹ شامل کرکے بھونیں۔
  5. اب اس میں پسی لال مرچ، ہلدی اور نمک ڈال کر مکس کریں اور ایک کھانے کا چمچ پانی ڈال کر بھون لیں۔
  6. پھر ٹماٹر شامل کریں اور آدھا کپ پانی ڈال کر تیز آنچ پر ڈھانپ کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
  7. کچھ دیر بعد آنچ ہلکی کردیں۔
  8. دس سے پندرہ منٹ بعد چولہے سے ہٹا کر ڈش میں نکال لیں۔
  9. لیموں، ہری مرچ اور ہرے دھنیے سے گارنش کرکے نان کے ساتھ سرو کریں۔