Achari Macaroni - اچاری میکرونی

48317
Views
1256
Bookmarks
1241
Shares
11
Comments
4.44444 by 9 users

اجزاء:

  1. چکن بون لیس 300 گرام
  2. کٹی پیاز ایک عدد بڑی
  3. ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
  4. لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
  5. دہی ڈیڑھ کپ
  6. کوکنگ آئل آٹھ کھانے کے چمچے
  7. کٹی ہری مرچ چار عدد
  8. نمک ایک کھانے کا چمچہ
  9. بیک پارلر میکرونی اور بیک پارلر مصالحہ مکس ساشے

ترکیب:

  1. بیک پارلر میکرونی کو نمک ملی ابلتے پانی میں پانچ سے سات منٹ اتنا ابالیں کہ اس میں ایک کئی رہ جائے ۔اب چھلنی سے گرم پانی گرا ر کر ٹھنڈا پانی گزاریں اور ایک کھانے کا چمچہ تیل ملا کر ایک طرف رکھ دیں ۔ایک فرائی پین میں باقی تیل ڈال کر گرم کریں ۔پھر اس میں ایک عدد بڑی کٹی پیاز ،ایک کھانے کا چمچہ لہسن کا پیسٹ اور ایک کھانے کا چمچہ ادرک کا پیسٹ ایک ساتھ ہی ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں ۔اب اس میں 300 گرام بون لیس چکن اور اچاری مصالحے کا ساشے ڈال کر مزید ایک منٹ پکالیں ۔اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کر ابال آنے تک پکائیں ۔پھر مزید منٹ تک پکائیں ۔اب اس میں ڈیڑھ کپ دہی اور چار عدد کٹی ہری مرچ ڈال کر تیز آنچ پر پکالیں ۔اب اسے اتار کر گرم گرم پاستا کے ساتھ سرو کریں ۔