چکن بریسٹ کو نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، لہسن کا پیسٹ، وویسٹر شائر سوس، تیل، روزمیری لیوز، سویا سوس اور اسٹیک سوس سے تیس منٹ کے لیے میری نیٹ کر لیں۔
اب ایک فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کرکے چکن اسٹیک کو دونوں طرف سے فرائی کر لیں۔
جب پانی خشک ہوجائے تو اس میں ٹیرا گون سوس شامل کرکے پکائیں، یہاں تک کہ وہ تیار ہو جائے۔
آخر میں اسے سیزلر پر رکھ کر فرائز اور اُبلی سبزیوں کے ساتھ سرو کریں۔
ٹیرا گون سوس کے لیے: مکھن گرم کرکے اس میں مشروم، کارن فلور، سفید سرکہ، ڈرائیڈ ٹیرا گون، پارسلے، ہری پیاز، نمک، کالی مرچ، کریم اور پانی ڈال کر پکائیں، یہاں تک کہ وہ گاڑھی ہو جائے۔