Afghani Pulao - افغانی پلاﺅ

52351
Views
1247
Bookmarks
1419
Shares
11
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. مرغی آدھا کلو
  2. نمک آدھاچائے کا چمچ
  3. تیز پتہ دو عدد
  4. تیل ایک چھوتھائی کپ
  5. لہسن ایک چائے کا چمچ
  6. بادام ایک چوتھائی کپ کوٹ کر رکھیں
  7. دہی ایک چوتھائی کپ
  8. ادرک ایک چائے کا چمچ
  9. پیاز ایک کپ تل کر رکھیں
  10. چاول ایک پاؤ

ترکیب:

  1. تیل گرم کریں۔ پیاز تل لیں۔آدھی پیاز نکال لیں۔پھر اُبالی ہوئی مرغی ادرک لہسن دہی میں ڈال کر فرائی کریں پانچ منٹ۔ چاول اُبال لیں اور بادام کو دو کھانے کے چمچ مکھن میں تل لیں۔ اب پتیلے میں چاول ڈالیں پھر مرغی اور پھر چاول ڈال کر دم پر دو منٹ رکھ دیں۔ڈش میں نکال کر بادام اور پیاز چھڑک دیں۔مزیدار افغانی پلاؤ گرم گرم پیش کریں۔