Bhindi Gosht - بھنڈی گوشت

14031
Views
264
Bookmarks
196
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. بکرے کا گوشت سات سو گرام
  2. بھنڈی دو سو گرام
  3. تیل ایک کپ
  4. پیاز ایک عدد
  5. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  6. نمک حسبِ ذائقہ
  7. پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
  8. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  9. (دھنیا ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
  10. (پیاز ایک عدد (پسی ہوئی
  11. دہی آدھا کپ
  12. پانی حسبِ ضرورت
  13. ہری مرچ چار سے چھ عدد
  14. (گرم مصالحہ حسبِ ضرورت (پسا ہوا
  15. ہرا دھنیا آدھی گٹھی

ترکیب:

  1. تیل گرم کرکے پیاز فرائی کریں اور بکرے کا گوشت شامل کرکے اچھی طرح بھونیں۔
  2. اب ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیا اور پسی پیاز ڈال کر مصالحہ بھون لیں،ساتھ ہی دہی ڈالیں۔
  3. جب اچھی طرح بھن جائے تو اس میں پانی شامل کرکے گلنے رکھ دیں۔
  4. گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو اسے بھون کر شوربا ڈالیں۔
  5. ساتھ ہی بھنڈی کو فرائی کرکے ڈال دیں۔
  6. پھر ہری مرچ اور پسا گرم مصالحہ بھی شامل کرکے دو منٹ پکائیں۔
  7. آخر میں اسے نکال کر ہرا دھنیا اور پسا گرم مصالحہ ڈال کر سرو کریں۔