skip to content
Top Recipes
All Recipes
Besan Kay Pakoray - بیسن کے پکوڑے
Recipe info
17634
Views
492
Bookmarks
230
Shares
0
Comments
★
★
★
★
★
★
★
★
★
★
Too few ratings
اجزاء:
بیسن آدھا کلو
ثابت ہری مرچ آٹھ عدد
ہرا دھنیا ایک گٹھی
ہری پیاز چار عدد
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
میٹھا سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
نمک حسبِ ذائقہ
لیموں کا عرق دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل تین پیالی
ترکیب:
ایک گہرے پیالے میں بیسن اور سارے مصالحے اچھی طرح ملالیں ۔
تھوڑی دیر کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔
اب اس میں لیموں کا عرق شامل کر دیں۔
ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں۔
جب تیل گرم ہو جائے تو ہلکی آنچ میں پکوڑے ڈیپ فرائی کرلیں۔
فرائی ہونے کے بعد انھیں نکال کر اخبار پر رکھتے جائیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔
Go to back to recipes.
Download the android app: