Spanish Omelette - اسپینش آملیٹ

3927
Views
202
Bookmarks
49
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. انڈے تین عدد
  2. آلو(باریک کٹے ہوئے) ایک عدد
  3. پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
  4. پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ
  5. نمک حسب ذائقہ
  6. تیل تین کھانے کے چمچے

ترکیب:

  1. ایک پیالے میں انڈے،نمک، اور کالی مرچ پھینٹ لیں۔فرائینگ پین میں تیل گرم کریں۔اس میں آلو پیاز درمیانی آنچ پر پکائیں۔جب آلو گل جائیں تو اس کے اوپر پھنٹے ہوئے انڈے ڈال دیں۔اس دونوں جانب سے سنہری رنگ آنے تک پکا کر نکال لیں اور ٹکڑے کاٹ کر پیش کریں۔