Beef With Fried Rice - بیف ود فرائیڈ رائس

9373
Views
211
Bookmarks
158
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. بیف انڈر کٹ تین سو گرام
  2. چاول تین سو گرام
  3. ہری پیاز ایک عدد
  4. شملہ مرچ ایک عدد
  5. گاجر ایک عدد
  6. تیل ایک چوتھائی کپ
  7. لہسن کے جوئے چار سے پانچ عدد
  8. انڈے دو عدد
  9. وویسٹر شائر سوس دو کھانے کے چمچ
  10. (کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  11. نمک حسب ذائقہ
  12. چائنیز سالٹ ایک چائے کا چمچ
  13. چینی آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

  1. پہلے بیف سلائس کو تھوڑے سے تیل کے ساتھ سوتے یا شیلو فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں۔
  2. اب چاولوں کو اُبال لیں۔
  3. پھر انھیں چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔
  4. پھر ہری پیاز، شملہ مرچ اور گاجر کو باریک کاٹ لیں۔
  5. اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے لہسن کے جوئے شامل کرکے فرائی کریں۔
  6. جب تھوڑا سا گولڈن ہو جائے تو انڈے، سبزیاں اور پکے ہوئے بیف کو شامل کریں اور ایک سے دو منٹ تک مکس کرنے کے بعد اُبلے ہوئے چاول شامل کریں۔
  7. پھر وویسٹر سوس، نمک، کالی مرچ، چائنیز سالٹ اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
  8. آخر میں گرم گرم سرو کریں۔