دودھ کو اُبالیں جب اُبال آجائے تو چینی اور ہری الائچی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں کہ دودھ تھوڑا سا گاڑھا ہو جائے۔
ایک بڑے بائول میں ڈرائی ملک پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر اور میدہ ہاتھ سے مکس کریں پھر اِس میں گھی ڈال کر کچھ دیر ہاتھ سے مسلٰیں۔
اب انڈے ڈال کر گوندھیں کہ ایسی ڈو بن جائے جو نہ زیادہ سخت اور خشک ہو اور نہ نرم۔ اگر ڈو خشک ہو تو ایک چمچ دودھ شامل کریں۔
اب ڈو کے چھوٹے سائز کے بالز بنا لیں اور ان کو اُبلتے ہوئے دودھ میں ڈال کر ڈھانپ کر آنچ تھوڑی تیز کریں جب اُبال آنے لگے تو ڈھکن ہٹا کر آنچ ہلکی کر دیں۔ جب دودھ نیچے ہو جائے تو دوبارہ آنچ تیز کرکے وہی عمل دوہرائیں۔ جب تیسری بار اُبال آنے لگےتو ڈھکن ہتائے بغیر آنچ ہلکی کرکے دو سے تین منٹ دم پر رکھ کے ڈش آئوٹ کر دیں۔