Beef Vegetable Masala - بیف ویجی ٹیبل مصالحہ

7307
Views
139
Bookmarks
123
Shares
4
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. بیف انڈرکٹ آدھا کلو
  2. تیل ایک چوتھائی کپ
  3. (پیاز ایک عدد (درمیانی کٹی ہوئی
  4. دار چینی دو ٹکڑے
  5. (آلو دو عدد (باریک کٹے ہوئے
  6. نمک حسب ذائقہ
  7. ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  8. (دھنیا ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
  9. (زیرہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
  10. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  11. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
  12. (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
  13. (جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  14. پانی ایک کپ
  15. (ٹماٹر تین عدد (کٹے اور اُبلے ہوئے
  16. ہری مرچ تین سے چار عدد
  17. (مٹر آدھی پیالی (اُبلے ہوئے
  18. (ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (کٹا ہوا

ترکیب:

  1. پہلے بیف انڈر کٹ کو اچھی طرح سے دھوکر صاف کرکے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
  2. اب تیل گرم کرکے پیاز اور دار چینی شامل کرکے اتنا پکائیں کہ پیاز نرم ہو جائے۔
  3. اس میں بیف کی بوٹیاں شامل کرکے دو سے تین منٹ تک بھون لیں۔
  4. اب آلو، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، زیرہ، ہلدی، لال مرچ، گرم مصالحہ، جائفل جاوتری اور پانی شامل کرکے ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
  5. پھر پانچ سے چھ منٹ بعد ڈھکن ہٹاکر ٹماٹر، ہری مرچ، مٹر اور ہرا دھنیا شامل کرکے آنچ تیز کرکے اچھی طرح سے بھون لیں۔
  6. مزے دار بیف ویجی ٹیبل مصالحہ تیار ہے۔