پھر پیاز، سیلری، لہسن کے جوئے اور گاجر ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں اور سیب، کری پاؤڈر، زیرہ، دھنیا، تیز پتے اور تیز پتا ڈال کر پکائیں اور چمچ چلاتے رہیں اور سیب نرم کر لیں۔
اب یخنی ڈال کر اُبال لیں اور بارہ منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں۔
پھر چکن بریسٹ شامل کرکے آٹھ سے دس منٹ کے لیے پکالیں اور چکن کو گلالیں۔
اس کے بعد کوکونٹ ملک ڈال کر دم پر رکھ دیں اور چولہا بند کر دیں۔
اب لیموں کا رس، کالی مرچ اور نمک ڈال کر ڈش میں نکال لیں۔