Beef Kay Pasanday - بیف کے پسندے

8889
Views
156
Bookmarks
149
Shares
4
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. پسندے آدھا کلو
  2. (گرم مصالحہ بیس گرام (پسا ہوا
  3. گھی ایک سو پچیس گرام
  4. (چنے تیس گرام (بُھنے ہوئے
  5. خشخاش تیس گرام
  6. (سرخ مرچ حسبِ ذائقہ (پسی ہوئی
  7. نمک حسبِ ذائقہ
  8. ہرا دھنیا ایک گڈی
  9. سوکھی کچری ایک عدد
  10. دہی دو سو پچاس گرام
  11. مُونگ پھلی حسبِ ضرورت

ترکیب:

  1. گرم مصالحہ، چنے، خشخاش، سوکھی کچری، دہی، نمک اور مرچیں ملانے کے بعد اس مکسچر میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ان چیزوں کو خوب اچھی طرح مِکس کرلیں۔
  2. یہ مکسچر پسندے پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے لئے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔
  3. پھر گھی پتیلی میں ڈال کر خوب کڑکڑائیں۔
  4. پھر پسندے گھی میں ڈال کر بیس سے پچیس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  5. دہی کا پانی پسندوں کو جلدی گَلا دے گا۔
  6. پھر پتیلی چولہے سے اتار لیں۔
  7. آخر میں ہرا دھنیا اور مونگ پھلی ڈال کر گرما گرم پیش کریں۔