Afghani Biryani - افغانی بریانی

48321
Views
1305
Bookmarks
1297
Shares
9
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. بکرے کا گوشت آدھا کلو
  2. (لال مرچ پانچ عدد (ثابت
  3. کاجو پچیس گرام
  4. نمک حسب ذائقہ
  5. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  6. گھی ایک چوتھائی کپ
  7. پیاز ایک عدد
  8. (گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ (پسا ہوا
  9. ہری الائچی پانچ سے چھ عدد
  10. لونگ آدھا چائے کا چمچ
  11. دار چینی دو ٹکڑے
  12. چاول تین سو گرام
  13. ہری مرچ تین سے چار عدد
  14. (ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹا ہوا
  15. (پودینہ ایک چوتھائی گٹھی (باریک کٹا ہوا
  16. (انڈے چار عدد (ابلے اور کٹے ہوئے
  17. زردے کا رنگ حسب ضرورت
  18. کیوڑا دو کھانے کے چمچ
  19. زعفران ایک ڈبیا

ترکیب:

  1. پہلے گرائینڈر میں ثابت لال مرچ اور کاجو کو تھوڑے سے پانی کے ساتھ پیس لیں۔
  2. اب گوشت میں ہلکا سا نمک اور ادرک لہسن کا پیسٹ لگا کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔
  3. ایک پین میں گھی گرم کرکے پیاز کو لال کریں اور تھوڑی پیاز نکال لیں۔
  4. اب پین میں کاجو والا پیسٹ، گوشت اور پسا گرم مصالحہ شامل کرکے اتنا بھونیں کہ رنگ تبدیل ہو جائے۔
  5. پھر اس میں ایک سے ڈیڑھ کپ پانی شامل کریں اور ساتھ میں ہری الائچی، لونگ اور دار چینی ڈال کر ڈھکیں اور دم پر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔
  6. اب الگ پین میں پانی بھر کر چاول، نمک اور ہری مرچ شامل کریں۔
  7. جب چاول دو کنی رہ جائیں تو انھیں چھان لیں۔
  8. گوشت گلنے پر اس میں ہرا دھنیا، پودینہ اور انڈے پھیلا کر ڈالیں۔
  9. پھر اس میں چاولوں کی تہہ لگائیں۔
  10. اس کے بعد زردے کا رنگ، کیوڑا اور زعفران چھڑک کر دس سے بارہ منٹ کا دم دے دیں۔
  11. مزے دار افغانی بریانی تیار ہے۔