Beef Haleem - بیف حلیم

14379
Views
279
Bookmarks
254
Shares
3
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. (گائے کا گوشت آدھا کلو (بغیر ہڈی کے، گلا ہوا
  2. پیاز دو عدد
  3. تیز پتے دو عدد
  4. (جو ایک کپ (بھیگے ہوئے
  5. (چنے کی دال ایک کپ (اُبلی ہوئی
  6. (مونگ، مسور، ماش ایک کپ (اُبلی ہوئی
  7. (گیہوں دو کپ (گَلی ہوئی
  8. گھی ڈیڑھ کپ
  9. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  10. (گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ (ثابت
  11. (گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ (پسا ہوا
  12. ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  13. لال مرچ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
  14. نمک حسبِ ذائقہ
  15. :گارنشنگ کےلئے
  16. لیموں حسبِ ضرورت
  17. ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
  18. ہری مرچ حسبِ ضرورت
  19. (ادرک حسبِ ضرورت (باریک کٹی ہوئی
  20. پیاز حسبِ ضرورت

ترکیب:

  1. سب سے پہلے پیاز کو آدھا کپ گھی میں فرائی کریں۔
  2. پھر اس میں گلا ہوا گوشت ڈال دیں۔
  3. اب اس میں ادرک لہسن پیسٹ، نمک، لال مرچ، ہلدی، ثابت گرم مصالحہ اور تیز پتہ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
  4. پھر جو کو گَلا کر اس میں گیہوں کو شامل کردیں۔
  5. اب ایک پین میں گوشت، دالیں، جو اور آدھے گیہوں ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور اچھی طرح مِکس کریں۔
  6. اب اس میں حسبِ ضرورت پانی ڈال دیں۔
  7. اب اس میں تلی ہوئی پیاز کا بقیہ آئل اور گرم مصالحہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کردیں اور ڈھانپ دیں۔
  8. پھر دھیمی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں۔
  9. کچھ دیر بعد گھوٹنے کی مدد سے ہلکا سا مکس کریں اور دوبارہ ڈھانپ دیں۔
  10. کچھ دیر پکنے کے بعد چولہے بند کرکے گھوٹنے کی مدد سے اچھی طرح گھوٹ لیں۔
  11. اب اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر بقیہ گیہوں بھی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر گھوٹتے رہیں۔
  12. اسے دوبارہ ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
  13. اب ایک الگ پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور پیاز ڈال کر ہلکا براؤن کرلیں اور اس پیاز سے حلیم پر بگھار لگا دیں۔
  14. پھر ہرے دھنیا، لیموں، ہری مرچ اور ادرک سے گارنش کرکے سرو کریں۔