Mash Ki Daal - دال ماش

6492
Views
213
Bookmarks
89
Shares
0
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. دال ماش 250 گرام
  2. گھی ¼ کپ
  3. مکھن 100گرام
  4. ادرک 1 چائے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی)
  5. پیاز 1 عدد (باریک کٹی ہوئی)
  6. ثابت لال مرچ 6 عدد
  7. ہری مرچ 6 عدد
  8. لہسن 1 چائے کا چمچ( باریک کٹا ہوا)
  9. کُٹی ہوئی کالی مرچ ½ چائے کا چمچ
  10. زیرہ (پسا ہوا) 1 چائے کا چمچ
  11. سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ
  12. پودینہ 1 گڈی
  13. ہرا دھنیا ½ گڈی
  14. پانی حسبِ ضرورت
  15. نمک حسبِ ذائقہ
  16. گرم مصالحہ چھڑکنے کے لیۓ۔

ترکیب:

  1. کٹا ہوا پیاز آدھا لے کر اسکو گھی میں ڈال کر سوتے کر لیں اور ساتھ ہی ادرک لہسن شامل کر دیں۔
  2. 1 پاوء دال میں آدھا کلو پانی ڈال کر پکنے دیں ثابت لال مرچ کو توڑ کر ڈال دیں اور پسی کُٹی ہوئی کالی مرچ، زیرہ اور نمک ڈال دیں۔
  3. دال کو گلنے کے لیے چھوڑ دیں۔ جب گل جائے توایک دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز ڈال لیں۔
  4. دال کوپیاز کا تڑکا لگا لیں اور مکھن شامل کر دیں۔
  5. گرم مصالحہ چھڑک لیں اور گارنش کرنے کے لیے پودینہ، دھنیا اور ہری مرچ ڈال گانش کر لیں اور سرو کریں۔