Beef Behari Bbq - بیف بہاری باربی کیو

9388
Views
204
Bookmarks
164
Shares
6
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. (بیف فلے آدھا کلو (باریک کٹے ہوئے
  2. دہی ایک سو گرام
  3. پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  4. (پیاز ایک عدد (کٹی اور فرائی کی ہوئی
  5. لہسن ادرک کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  6. (سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
  7. (لال مرچ ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ (کٹی ہوئی
  8. گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  9. ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  10. (بیسن چار کھانے کے چمچ (بھنا ہوا
  11. مسٹرڈ آئل چار کھانے کے چمچ
  12. نمک حسب ذائقہ
  13. :گارنشنگ کے لئے
  14. سلاد کے پتے تین سے چار عدد
  15. کھیرے دو سے تین عدد
  16. ٹماٹر دو سے تین عدد

ترکیب:

  1. ایک پیالہ لیں اور اس میں بیف کے پارچے، تمام مصالحے اور اجزاء شامل کرکے اچھی طرح ملالیں۔
  2. اب اس مکسچر کو دو سے تین گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
  3. اب میری نیٹ کیا ہوا گوشت اسکیورز پر لگا کر باربی کیو کرلیں۔ یا اگر آپ چاہیں تو بیک یا فرائی بھی کرسکتے ہیں۔
  4. سلاد کے پتوں، کھیرے اور ٹماٹروں کے ساتھ گرم گرم بہاری بوٹی سرو کریں۔