Bbq Paratha Roll - باربی کیو پراٹھا رول

20677
Views
525
Bookmarks
282
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. (چکن آدھا کلو ﴿چھوٹی بوٹیاں
  2. پراٹھے چار عدد
  3. دہی ایک کپ
  4. پیاز ایک عدد
  5. پودینہ آدھی گٹھی
  6. پپیتا ایک چائے کا چمچ
  7. (لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  8. (خشخاش ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
  9. (زیرہ ایک چائے کا چمچ ﴿بھنا ہوا
  10. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  11. جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  12. نمک آدھا چائے کا چمچ
  13. (گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
  14. سرسوں کا تیل دو کھانے کے چمچ
  15. :چٹنی بنانے کے لیے
  16. زیرہ ایک چائے کا چمچ
  17. اجوائن ایک چائے کا چمچ
  18. سونٹھ آدھا چائے کا چمچ
  19. لال مرچ چھ عدد
  20. املی کا رس ایک کپ
  21. لہسن کے جوئے چھ عدد
  22. ہرا دھنیا آدھی گٹھی
  23. پودینہ آدھی گٹھی
  24. گڑ ایک چائے کا چمچ
  25. نمک آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

  1. پہلے چکن کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرکے اُن پر دہی، پیاز، پودینہ، پپیتا، پسی لال مرچ، پسی خشخاش، بھنا زیرہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، جاوتری، نمک، پسا گرم مصالحہ اور سرسوں کا تیل لگاکر آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
  2. پھر بوٹیوں کو پین میں ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  3. جب گوشت گل جائے تو چولہا بندکرکے کوئلے کا دھواں دیں۔
  4. چٹنی بنانے کے لیے: پین میں زیرہ، اجوائن، سونٹھ اور لال مرچ ڈال کر بھون لیں۔
  5. پھر بلینڈر میں املی کا رس، لہسن کے جوئے، ہرا دھنیا، پودینہ، گڑ اور نمک ڈال کر بلینڈ کر لیں۔
  6. اس کے بعد چار عدد پراٹھوں پر گوشت کی بوٹیاں رکھ کر اوپر چٹنی، گول کٹی پیاز اور پودینہ ڈال کر رول بنائیں اور سرو کردیں۔