Bbq Chanp - باربی کیو چانپ

14405
Views
272
Bookmarks
217
Shares
1
Comments
Too few ratings

اجزاء:

  1. بکرے کی چانپیں 1/2کلو
  2. باریک کٹا ہرادھنیا 1/4گٹھی
  3. ہلدی 1 چائے کا چمچہ
  4. پسی لال مرچ 1 کھانے کا چمچہ
  5. ادرک لہسن کا پیسٹ 2 کھانے کے چمچے
  6. پپیتے کا پیسٹ 3 کھانے کے چمچے
  7. تیل 2-3 کھانے کے چمچے
  8. المونیم حسب ضرورت
  9. نمک حسب ذائقہ

ترکیب:

  1. پہلے ایک پیالے میں 1/2کلوبکرے کی چانپوں پر 3کھانے کے چمچے پپیتے کا پیسٹ اور حسب ذاتقہ نمک لگا کر 10سے 15منٹ چھوڑ دیں۔
  2. پھر اس میں 1کھانے کا چمچہ پسی لال مرچ ، 1چائے کا چمچہ ہلدی ، 1/4گٹھی باریک کٹا ہرا دھنیا ، 2کھانے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ اور 2-3کھانے کے چمچے تیل شامل کردیں ۔
  3. اب حسب ضرورت المونیم کے ٹکڑوں پر ایک ایک چانپ رکھ کر ڈھک دیں ۔
  4. اب انگیٹھی میں اچھی طرح سے کوئلے دہکا کر جالی رکھیں اور چانپوں کو اس پر پھیلا دیں ۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد سائیڈ تبدیل کرتے ہیں ۔
  5. 10سے 15منٹ بعد ایک چانپ کو کھول کر چیک کریں ۔ گل جانے کی صورت میں تمام چانپیں اُتارلیں ۔
  6. اگر کسرلگے تو 5منٹ تک مزید سینک لیں ۔ مزے دار باربی کیو چانپ تیار ہے۔